نیو یارک انٹرنیشنل نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق 🗽
امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا،جہاں ظہران ممدانی نے باضابطہ طور پر نیو یارک سٹی کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
وہ نیو یارک کے پہلے مسلمان، پہلے جنوبی ایشیائی اور کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب یکم جنوری 2026 کو منعقد ہوئی، جہاں ظہران ممدانی نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔یہ لمحہ نہ صرف نیو یارک بلکہ امریکی سیاسی تاریخ میں بھی علامتی اور تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
اپنے خطاب میں ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ نسل، مذہب اور طبقے سے بالاتر ہو کر ہر نیو یارک شہری کے میئر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیحات میں مہنگائی کا خاتمہ، رہائشی بحران پر قابو پانا، ٹرانسپورٹ میں سہولت اور سماجی انصاف شامل ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ظہران ممدانی کی کامیابی کو امریکہ میں اقلیتوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نمائندگی اور جمہوری عمل کی مضبوطیکی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی جیت نے عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے،
خصوصاً مسلم دنیا میں اس پیش رفت کو حوصلہ افزا تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے ۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
BREAKING NEWS ZOHRAN MAMDANI TAKES OATH AS NEW YORK CITY’S FIRST MUSLIM MAYOR
RELATED ARTICLES

