Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsCCD’S DECISIVE ANTI-DRUG OPERATION TRANSFORMS MUZAFFARGARH REGION TODAY

CCD’S DECISIVE ANTI-DRUG OPERATION TRANSFORMS MUZAFFARGARH REGION TODAY

لاہور نیوز ڈیسک سی سی این آئی (میاں جہانگیر قادر) کے مطابق
مظفرگڑھ میں سی سی ڈی کا فیصلہ کن آپریشن منشیات فروشوں کے لیے آخری گھڑی ثابت ہوا۔ برسوں سے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے خطرناک گروہ آخرکار اپنے انجام کو پہنچ
گئے۔

علی پور کی حدود میں واقع علی والا جنگل میں سی سی ڈی نے بھرپور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش سرفراز عرف ٹوٹو اور عبدالطیف غزلانی ہلاک ہوگئے۔ دونوں عناصر اپنے ہی ساتھیوں کی اندھی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

آپریشن کے دوران سی سی ڈی کے دو دلیر اہلکار اے ایس آئی شاہد اور اے ایس آئی کامران شدید زخمی ہوئے۔ دونوں نے انتہائی خطرناک حالات میں بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔

اس پورے مشن کی کامیابی کا سہرا سی سی ڈی چیف سہیل ظفر چٹھہ کے سر جاتا ہے جن کی بروقت حکمت عملی، براہِ راست نگرانی اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نے خطے میں قانون کی بالادستی کا نیا باب رقم کیا۔

ان کا یہ مؤقف ہمیشہ قائم رہا ہے کہ
“منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کا خاتمہ امن کے لئے ناگزیر ہے۔”

ریجنل آفیسر ڈی جی خان ایس پی میاں یوسف ہارون نے حساس جنگلاتی علاقوں میں کارروائی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جبکہ فیلڈ کمانڈ کی اصل ذمہ داری سرکل انچارج جام سجاد حیدر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دی۔

مظفرگڑھ کے شہریوں نے اس کارروائی کو امن و امان کی نئی صبح قرار دیتے ہوئے پولیس کی اس جرات مندانہ کارروائی کو تاریخی کامیابی کہا ہے۔

آخر میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ
سی سی ڈی کا یہ فیصلہ کن آپریشن مظفرگڑھ کو جرائم اور منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کی سمت ایک مضبوط قدم ہے اندھیرا چھٹ رہا ہے اور روشنی کی نئی صبح طلوع ہو رہی ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International
(CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے
۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments