Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabCHUNIAN LWMC UNDER FIRE FOR CORRUPTION, GHOST EMPLOYEES AND MISMANAGEMENT EXPOSED"

CHUNIAN LWMC UNDER FIRE FOR CORRUPTION, GHOST EMPLOYEES AND MISMANAGEMENT EXPOSED”

قصور انوسٹی گیشن سیل چونیاں
تحصیل چونیاں میں ایل ڈبلیو ایم سی (Lahore Waste Management Company) کے کل 50 سپروائزر اور 761 سینٹری ورکرز تعینات ہیں، مگر زمینی حقائق اس سرکاری اعدادوشمار سے یکسر مختلف منظر پیش کر رہے ہیں۔

مقامی ذرائع اور عوامی مشاہدے کے مطابق، عملی طور پر صرف تقریباً 200 سینٹری ورکرز — جن میں اکثریت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی ہے — پورے شہر اور مضافاتی علاقوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ 200 محنت کش دن رات سڑکوں، گلیوں، بازاروں، اسپتالوں اور نالیوں میں صفائی کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں، جب کہ باقی 550 کے لگ بھگ “کاغذی ملازمین” تنخواہیں وصول کر رہے ہیں مگر کہیں کام کرتے نظر نہیں آتے۔

ذرائع کے مطابق ان ’’غائب‘‘ ملازمین میں سے کئی ایسے ہیں جو ایم سی (میونسپل کمیٹی) سے ریٹائرڈ ہیں، یا معزز اور رئیس گھرانوں کے چشم و چراغ کہلائے جاتے ہیں، اور اب ایل ڈبلیو ایم سی سے بھی گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

یہ صورتِ حال تحصیل انتظامیہ کی سنگین غفلت، لاپرواہی اور کرپشن کا کھلا ثبوت ہے۔ عوامی فنڈز سے تنخواہیں وصول کرنے والے ان ’’گھوسٹ ورکرز‘‘ کے باعث پنجاب حکومت کو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر تحقیقات اور آڈٹ نہ کرایا گیا تو یہ بدعنوانی تحصیل بھر میں صفائی کے نظام کو مکمل مفلوج کر دے گی۔
اہلیانِ چونیاں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اینٹی کرپشن اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور عوامی فنڈز لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تحریر: ملک جہانگیر احمد
انویسٹی گیٹو سیل — نیوز سینٹرز پاکستان
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — News Centers Pakistan

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments