.
🇵🇰 رپورٹ عمران لاسی سے
کراچی نیوز ڈیسک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔
فیز ٹو کے تحت ڈی ایچ اے، جنوبی، شرقی اور ملیر اضلاع میں 4,750 نئے کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ 1,750 پرانے کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 3,000 نئے کیمرے ای چالان نظام کے لیے نصب کیے جائیں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 نومبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا، جس میں مصنوعی ذہانت سے مزین جدید نگرانی کے نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس کا انضمام شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبہ محض ایک نگرانی نہیں بلکہ شہری سلامتی اور سمارٹ پولیسنگ کا جامع نظام ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ فیز ٹو کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔
نیوز ڈیسک کراچی
نیوز سینٹرز پاکستان
ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب۔
