نیوز سینٹرز پاکستان
لاہور نیوز ڈیسک میاں جہانگیر قادر سے
پنجاب بھر میں ہفتہ کے روز پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں تمام ضلعی و ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی کارروائیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی، جبکہ صرف ایمرجنسی مقدمات اور ضمانت کی درخواستوں پر محدود ڈیوٹی ججز موجود ہوں گے۔
انتخابات میں وکلاء کی بڑی تعداد کے شرکت متوقع ہے، جس کے باعث عدالتوں میں معمول کی سماعت ممکن نہ ہونے کے پیشِ نظر عدلیہ نے چھٹی کا فیصلہ کیا۔
تمام ججز، وکلاء اور عملہ اپنے متعلقہ بار ایسوسی ایشنز میں پولنگ کے دوران مصروف رہیں گے۔
پنجاب بھر کے ضلع و سیشن کورٹس، سول کورٹس، اور اسپیشل ٹربیونلز ہفتہ کو بند رہیں گے، جبکہ پیر سے معمول کی کارروائیاں بحال ہوں گی۔
جڑے رہیں ملکی و صوبائی سطح کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان۔
