لاہور میاں جہانگیر قادر سے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے احسن اقدامات سے عدالت عالیہ لاہور میں انتظامی اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
تازہ ترین اقدام کے تحت اسٹور مینجمنٹ کے لیے جدید ایس او پیز اور ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جو قومی سرمایہ کے تحفظ کی نئی مثال ہے۔
ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق اس نظام کے ذریعے عدالت کے تمام اسٹور آئٹمز کی ڈیجیٹل انٹری اور ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس سے نہ صرف قیمتی قومی وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا بلکہ زائد المیعاد اشیاء کے بروقت استعمال اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔
ڈیجیٹل اسٹور مینجمنٹ سسٹم خریداری، ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے تمام مراحل میں شفافیت، نگرانی اور جوابدہی کے اصولوں کو فروغ دے گا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اصلاحاتی وژن کے تحت عدالتی اداروں میں ڈیجیٹل گورننس کی بنیاد مضبوطی سے رکھی جا رہی ہے جو مستقبل میں انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنائے گی۔
آخر میں—
ملکی و غیر ملکی تجزیاتی تازہ ترین خبروں کے لیے جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان
رپورٹ:میاں جہانگیر قادر
