الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کرانے کا جاری شیڈول واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی ہے تاکہ حلقہ بندیوں کے کام کو مکمل کیا جا سکے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کا بقیہ عمل فی الحال روک دیا گیا ہے، اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا تاکہ انتظامی اور قانونی امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔
رپورٹ حکیم بشیر احمد
صوبائی سیاسی منظرنامے میں بڑی پیش رفت — بلدیاتی الیکشن مزید مؤخر۔
