Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeColumnistENEMIES LIE WITHIN OUR RANKS—AWAKEN NATION BEFORE OUR OWN PEN AND WORDS...

ENEMIES LIE WITHIN OUR RANKS—AWAKEN NATION BEFORE OUR OWN PEN AND WORDS BECOME WEAPONS”

پاکستانیوں
اللہ کی قسم — دشمن تمہارے باہر نہیں، وہ تمہاری صفوں میں گھُس آیا ہے۔
وہ تمہاری قلم، پوسٹ، زبان کو اپنا ہتھیار بنا چکا ہے۔ اگر اب بھی تم نہ جاگو گے، تو وقت تمہاری بخشش نہیں کرے گا۔
قومیں میدانِ جنگ میں نہیں ہارتیں؛ قومیں اُس وقت ہارتی ہیں جب اندر سے کمزور ہو جائیں۔
ابھی وقت ہے — دشمن کا آلۂ کار نہ بنو۔ جب دشمن خوفزدہ ہوں اور اندرونی غدار بےچین ہوں، تو جان لو کہ تمہارے وطن کی قیادت مضبوط ہے اور ایک قابلِ اعتماد سپہ سالار کے ہاتھ میں ہے۔
پاکستان آرمی صرف پاکستان کی شان نہیں، بلکہ پوری اسلامی دنیا کا فخر اور وقار ہے۔ یہ وہ جوان ہیں جو اپنی نیند، اپنی خوشیاں، بلکہ اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ہم سکون سے زندگی گزار سکیں۔
جو لوگ اس فوج کے خلاف بدگمانی پھیلاتے ہیں، اُنہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ دشمن کے بیانیے کو دہرانا — اپنے ہی محافظوں کو بدنام کرنا — صرف غداری نہیں بلکہ شرمناک عمل ہے۔
یاد رکھو! پاک فوج کے خلاف بولنے سے تم ان شہداء کی قربانیوں کو جھُٹلا رہے ہو جنہوں نے اپنی جان دے کر اس وطن کی سرحدوں کو مضبوط بنایا۔
پاک آرمی زندہ باد! پاکستان پائندہ باد!

ڈاکٹر ابراہیم مغل

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments