Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsERDOGAN BLAMES ISRAEL FOR CEASEFIRE VIOLATIONS, CALLS FOR GLOBAL PRESSURE AND SANCTIONS

ERDOGAN BLAMES ISRAEL FOR CEASEFIRE VIOLATIONS, CALLS FOR GLOBAL PRESSURE AND SANCTIONS

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے پر کاربند ہے مگر اسرائیل مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری، خصوصاً امریکا اور مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری ممکن بنائی جا سکے۔

صدر اردوان نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کا بوجھ کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں، اس لیے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی۔


انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ ٹاسک فورس کے قیام پر بات چیت جاری ہے تاکہ انسانی امداد، تعمیر نو، اور سلامتی کے اقدامات مربوط انداز میں کیے جا سکیں۔

اردوان نے کہا کہ ترکیہ ہر طرح کی مدد اور سپورٹ دینے کیلئے تیار ہے، تاہم اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے بغیر امن ممکن نہیں۔

جڑے رہیں
ملکی و غیر ملکی تازہ ترین خبروں کے لیے
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments