Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabFAKE JUDICIAL SIGNATURE SCANDAL SHAKES DERA GHAZI KHAN POLICE — THREE OFFICERS...

FAKE JUDICIAL SIGNATURE SCANDAL SHAKES DERA GHAZI KHAN POLICE — THREE OFFICERS BOOKED FOR FRAUDULENT COURT ORDERS


ڈیرہ غازی خان ( نیوز ڈیسک کے مطابق )
ڈیرہ غازی خان پولیس میں ایک سنگین اسکینڈل بے نقاب — تین پولیس افسران ججز کے جعلی دستخط کرکے ملزمان کو مقدمات سے بری کراتے
رہے۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر حنظلہ، سب انسپکٹر عرفان حیدر اور اے ایس آئی مختیار کے خلاف جعلسازی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عدالتی ریکارڈ میں ردوبدل کے سنگین الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مذکورہ اہلکار جعلی عدالتی آرڈرز اور ججز کے دستخط تیار کرکے ملزمان کو “با عزت بری”، کیس ڈسچارج اور ضمانتیں دینے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے ایڈیشنل سیشن جج کے تحریری خط پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا، جبکہ ان کے خلاف محکمانہ و فوجداری انکوائریاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے نے پولیس کے اندر احتسابی عمل پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہوئے تو یہ کارروائی عدالت کی توہین اور ریاستی اداروں پر حملہ تصور ہوگی۔

مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

جڑے رہیں ملکی و غیرملکی انوسٹی گیٹو خبروں کے لئے
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments