Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCountry newsFALSE CLAIMS ABOUT NEW PAKISTANI PASSPORT،IMMIGRATION DEPT ISSUES STRONG REBUTTAL

FALSE CLAIMS ABOUT NEW PAKISTANI PASSPORT،IMMIGRATION DEPT ISSUES STRONG REBUTTAL

اسلام آباد نفیس بھٹہ سے سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق گردش کرنے والی مختلف افواہوں پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح تردیدی بیان جاری کردیا۔

ترجمان محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ زیرِ گردش تصاویر جعلی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔محکمہ کے مطابق قومی پاسپورٹ میں صرف چند سکیورٹی فیچرز اپ گریڈ کیے گئے ہیں،

تاہم اس کے ڈیزائن یا رنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ سے متعلق پراپیگنڈہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور معلومات کے لیے صرف محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں۔ذرائع کے مطابق حکومت مستقبل میں پاکستانی پاسپورٹ کے نئے ایڈیشن پر کام کر رہی ہے

جس میں جدید ترین سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے، جبکہ اندرونی صفحات پر پاکستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی تصاویر بھی شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجزیاتی تازہ ترین خبروں کے لیے — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments