Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeIslamabad newsFIA TO ISSUE ALL SUMMONS ONLY THROUGH VERIFIED E-SYSTEM — QR CODE...

FIA TO ISSUE ALL SUMMONS ONLY THROUGH VERIFIED E-SYSTEM — QR CODE MANDATORY NOW

اسلام‌آباد نیوز ڈیسک

بیورو چیف مسعود چودھری سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملک بھر میں نوٹس اور طلبی کے پورے نظام کو جدید بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین اعلامیے کے مطابق اب تمام ایف آئی اے حاضری نوٹس صرف الیکٹرانک نظام کے ذریعے جاری ہوں گے اور ہر نوٹس پر منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ لازمی شامل ہوگا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ہاتھ سے تحریر شدہ، مینول یا بغیر کیو آر کوڈ والے نوٹس نہ صرف غیر مستند بلکہ براہِ راست جعلی / فیک تصور کیے جائیں گے۔

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے تمام کاغذی نوٹس کو مسترد کیا جائے اور کسی بھی مشکوک نوٹس کی فوری تصدیق ایف آئی اے کے پورٹل یا ہیلپ لائن سے کروائی جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا الیکٹرانک سسٹم جعل سازی، بلیک میلنگ، دھوکا دہی اور فرضی مقدمات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے نہایت اہم قدم ہے۔ اب ہر نوٹس کا ڈیجیٹل ریکارڈ، وقتِ اجرا اور متعلقہ کیس ریفرنس آن لائن محفوظ ہوگا، جس سے شفافیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ایف آئی اے نے تمام شہریوں، وکلاء، اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی نوٹس کو تسلیم کرنے سے پہلے اس کا کیو آر کوڈ لازمی اسکین کریں، کیونکہ صرف وہی نوٹس درست تصور ہوگا جو ادارے کے سرکاری سرور سے تصدیق شدہ ہو۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments