نیوز سینٹرز پاکستان – ضلع قصور انوسٹی گیٹو رپورٹ
رپورٹ جہانگیر ملک، انوسٹی گیٹو سیل قصور
چونیاں لوکل گورنمنٹ چونیاں میں کرپشن کا نیا چہرہ بے نقاب — ایل ڈبلیو ایم سی (Lahore Waste Management Company) کے گھوسٹ ملازمین کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق کئی سالوں سے جعلی حاضریوں اور غیر موجود افراد کو باقاعدہ تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں۔
دوہری تنخواہوں کا دھندہ
ذرائع کے مطابق چونیاں کی یونین کونسلز میں بعض ریٹائرڈ ملازمین بیک وقت ایل ڈبلیو ایم سی سے ماہانہ تنخواہ اور میونسپل کمیٹی چونیاں سے پنشن وصول کر رہے ہیں۔
یہ عمل قانونی اور مالی بدعنوانی کی بدترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان
انوسٹی گیٹو ذرائع کے مطابق ہر ماہ لاکھوں روپے گھوسٹ ملازمین کے نام پر نکالے جا رہے ہیں۔
یونین کونسل سیکرٹریز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چونیاں پر الزام ہے کہ وہ اس منظم کرپشن نیٹ ورک کے “حصے دار” ہیں۔
سرکاری ریکارڈ میں حاضری موجود ہے مگر میدان میں کوئی مزدور یا سویپر نظر نہیں آتا۔
قانونی پہلو
یہ اسکینڈل براہِ راست درج ذیل قوانین کی خلاف ورزی میں آتا ہے:
پیکا (PECA) 2016 دفعہ 20 اگر جعلی یا بدنیتی پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا گیا۔
پیکا 2016 دفعہ 24 سرکاری ڈیٹا یا سسٹم تک غیر مجاز رسائی پر 3 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ۔
پاکستان پینل کوڈ دفعات 409، 420، 468، 471
امانت میں خیانت، جعلسازی، دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات کا استعمال۔
اینٹی کرپشن ایکٹ 1961
عوامی فنڈز میں خرد برد، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا۔
انکوائری کی تیاری
ذرائع کے مطابق جلد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اور آڈیٹر جنرل آفس اس کیس کی باقاعدہ تفتیش شروع کرنے والے ہیں۔
تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری، بینک اسٹیٹمنٹس اور سروس فائلیں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
عوامی مطالبہ
عوامی و شہری تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ:
ایل ڈبلیو ایم سی چونیاں کے تمام گھوسٹ ملازمین کے نام افشا کیے جائیں۔
ملوث افسران کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کی مشترکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔
رپورٹ: انوسٹی گیٹو سیل – جہانگیر ملک
جڑے رہیں تجزیاتی، انوسٹی گیٹو رپورٹس اور تازہ ترین ملکی و غیر ملکی خبروں کے لیے۔
ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب
نیوز سینٹرز پاکستان
