Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabGLOBAL DAY AGAINST IMPUNITY FOR CRIMES AGAINST JOURNALISTS: MARYAM NAWAZ’S FEARLESS STAND...

GLOBAL DAY AGAINST IMPUNITY FOR CRIMES AGAINST JOURNALISTS: MARYAM NAWAZ’S FEARLESS STAND FOR JUSTICE

“اب بند ہوگا فتنہ و فساد کا باب — یہ ہے مریم نواز کا محفوظ پنجاب

لاہور نیوز ڈیسک فریحہ منصب سے
تہلکہ خیز انکشافات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قلم اور سچائی کے دشمن اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ عالمی دن برائے خاتمۂ جرائمِ صحافیوں کے موقع پر ان کا پیغام پنجاب کی نئی سمت کا اعلان بن کر گونج اٹھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کو دبانے، خوفزدہ کرنے اور ان کی زبان بند کرنے کی سازشیں کی گئیں، مگر اب وہ دور ختم ہوچکا۔
“ہم نے ظلم کی زنجیریں توڑ دی ہیں، اب سچ بولنا جرم نہیں بلکہ جرات ہے

وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت نے ایک انقلابی آرڈیننس نافذ کیا ہے، جس کے تحت زمین و جائیداد کے مقدمات 90 روز میں نمٹانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام انصاف کے نظام میں تاریخی اصلاح کی حیثیت رکھتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سے فتنہ، فساد، شرانگیزی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ عوام ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔
انہوں نے دوٹوک کہا
“یہ پنجاب اب ظلم و ناانصافی کی پناہ گاہ نہیں — یہ امن، عدل اور سچائی کا قلعہ ہے

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا یہ اعلان صرف انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ سیاسی تاریخ کا سنگ میل ہے — ایک ایسا لمحہ جہاں حکومت، عدل اور صحافت ایک صفحے پر نظر آئے۔

نیوز سینٹرز پاکستان — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
تہلکہ خیز، سبق آموز، سچائی پر مبنی تجزیاتی خبرنامہ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments