Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabGOVERNMENT RECLAIMS FOREST LAND IN MASSIVE MULTI-AGENCY OPERATION AGAINST ILLEGAL OCCUPANTS IN...

GOVERNMENT RECLAIMS FOREST LAND IN MASSIVE MULTI-AGENCY OPERATION AGAINST ILLEGAL OCCUPANTS IN LAYYAH

لیہ نیوز رپورٹر

محکمہ جنگلات اور پیرا فورس کا تاریخی گرینڈ آپریشن، 43 ایکٹر سرکاری اراضی واگزار

لیہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ طور پر تاریخی آپریشن کرتے ہوئے چک نمبر 396/ٹی ڈی اے میں برسوں سے قبضہ مافیا کے چنگل میں پھنسی 43 ایکٹر قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرالی، جس کی مالیت 21 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او فضل الرحمان اور ایس ڈی او ملک راشد کی نگرانی میں ہونے والے اس گرینڈ آپریشن میں پیرا فورس کی بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے ناجائز قابضین کو پسپا کر دیا گیا۔

پیرا فورس کے افسران ای او طیب فدا، ای او سنیلہ طارق، انویسٹیگیشن آفیسر عبدالقیوم اور محی الدین نے آپریشن میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور موقع پر بھرپور کارروائی کو یقینی بنایا۔

ایس ڈی او جنگلات کے مطابق “محکمہ جنگلات کی دہائیوں پرانی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے مکمل واگزار کرالی گئی ہے، جو قانون کی بڑی کامیابی ہے”۔

پیرا فورس کے ایس ڈی ای او نے کہا کہ “یہ آپریشن حکومتی رٹ کی بحالی اور قانون کی بالادستی کی واضح مثال ہے”۔

انجینیئر امِ حبیبہ نے ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی مشترکہ کارروائی کو تاریخی آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر قیمت پر قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹیگیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments