Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeIslamabad newsGOVT HIKES DIESEL PRICE SPARKING PUBLIC OUTRAGE ACROSS THE COUNTRY

GOVT HIKES DIESEL PRICE SPARKING PUBLIC OUTRAGE ACROSS THE COUNTRY

اسلام آباد سی سی این آئی بیوروچیف مسعود چودھری سے ملک بھر میں مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور دھماکا خیز غریب دشمن فیصلہ تھوپ دیا گیا۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ٹرانسپورٹ، زرعی سیکٹر، مال برداری اور اشیائے خورونوش کی لاگت میں مزید بے قابو اضافہ لائے گا، جس کے اثرات براہِ راست غریب اور متوسط طبقے کی جیب پر پڑیں گے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا اعلان ضرور کیا ہے، مگر مہنگائی کے موجودہ دباؤ میں ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہی ملک بھر میں نرخ مؤثر ہو گئے، جس کے بعد شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments