چونیاں تحصیل رپورٹر ملک جہانگیر سے
محکمہ مال اور اراضی ریکارڈ سنٹر چونیاں پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سہولت کار بن کر خزانۂ سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد غیر قانونی سوسائٹیوں کے خسرہ نمبروں میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کی گئی، جبکہ ویلیو ٹیکس، گین ٹیکس اور سیون ای کے واجبات میں بھی بھاری خرد برد سامنے آئی ہے۔
نیشنل پریس کلب چونیاں کے صدر ملک جہانگیر احمد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خسرہ نمبروں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر محکمہ مال کے ملوث افسران اور ریکارڈ سینٹر عملے کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا گیا تو عوامی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے
جڑے رہیں ملکی و ضلعی سطح کی تازہ ترین خبروں کے لیے
نیوز سینٹرز پاکستان — سچ کی جانب ہر خبر کا رخ
