NEWS CENTERS PAKISTAN
اسلام آباد – افسوسناک خبر
اسلام آباد پولیس کے ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، نجی ہوٹل کے قریب ایس پی عدیل اکبر نے اپنے اسٹاف سے سرکاری پسٹل لیا اور خود پر گولی چلا دی۔ زخمی حالت میں انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ ایس پی نے سینے پر گولی ماری۔
واقعے کی تفتیش سکٹر نائن پولیس کر رہی ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور ممکنہ وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
رپورٹ: نیوز سینٹرز پاکستان
