غزہ انٹرنیشنل
نیوز ڈیسک سی سی این آئی
سول ڈیفنس غزہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے خیموں کے داخلے کی اجازت مسلسل روک دی جا رہی ہےجس کے باعث لاکھوں بے گھر خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی تنظیموں کی جانب سے جو امداد غزہ تک پہنچ رہی ہے
وہ ضرورت کے 15 فیصد تک بھی نہیں پہنچتی جس سے غذائی، طبی اور پناہ کے بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ خیموں کی عدم دستیابی کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے سخت سردی اور بارش میں بے یارو مددگار پڑے ہیں، جبکہ مقامی اسپتال اور امدادی مراکز بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں تباہ ہوتی انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
