نیوز سینٹرز پاکستان — یروشلم / غزہ انٹرنیشنل ڈیسک رپورٹ
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے جنوب مغربی علاقے پر تین زوردار فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ شہر کے متعدد علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کے مطابق، یہ حملے جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد کیے گئے، جس سے خطے میں دوبارہ عدم اعتماد اور کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔
سیاسی و تجزیاتی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر قصور وار کون ہے؟
کیا یہ امریکہ، جو جنگ بندی کا ثالث بنا، اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا؟
یا وہ اتحادی ممالک جنہوں نے اپنی سفارتی کاوشوں کے ذریعے مسلم امہ کو محض تسلیوں کے فریب میں مبتلا کیا؟
غزہ میں دوبارہ بھڑکتی جنگ کے شعلے، سفارتی وعدوں اور عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار پر ایک اور بدنما داغ ثبت کر گئے ہیں۔
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجزیاتی تازہ ترین خبروں کے لئے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب: نیوز سینٹرز پاکستان
