کیپٹل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری مسعود چوہدری نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا کہ یہ اقدام نہ صرف صحافتی آزادی پر حملہ ہے بلکہ شہری حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا
“پُرامن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، اور کسی بھی احتجاج یا واقعے کی کوریج صحافی کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ شخصی آزادی پر قدغن افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔”
صحافتی و سماجی حلقے اس واقعے کو آزادیِ صحافت کے لیے تشویشناک قرار دے رہے ہیں اور گرفتار خواتین کی رہائی کے بعد بھی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
