بنوں نیوز ڈیسک کے مطابق پولیس اور فورسز کا بڑا ایکشن — فتنۃ الخوارج کے 3 ا کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد مارے گئے
خیبرپختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے طاقتور جتھوں کو بڑا نقصان پہنچایا۔
مختلف علاقوں—خصوصاً شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشنز میں 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق
آپریشنز میں پولیس اور فورسز کے جوان محفوظ رہے۔
مقامی آبادی نے بھرپور تعاون کیا جس سے کامیابی ممکن ہوئی۔
مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق
لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی جبکہ ایک سہولت کار گرفتار کیا گیا۔
7 لاشیں فوری برآمد کرلی گئیں، جبکہ پہاڑی پوزیشن کی وجہ سے 3 لاشیں نکالی نہیں جا سکیں۔
ایک علیحدہ 8 گھنٹے طویل آپریشن میں مزید 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق فتنۃ الخوارج کے ان نیٹ ورکس کے خاتمے سے خطے میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
