Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeLAHORE HIGH COURTLAHORE HIGH COURT IMPLEMENTS HISTORIC ADMINISTRATIVE AND FINANCIAL TRANSPARENCY REFORMS

LAHORE HIGH COURT IMPLEMENTS HISTORIC ADMINISTRATIVE AND FINANCIAL TRANSPARENCY REFORMS

لاہور ھائی کورٹ میاں جہانگیر قادر سے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایات پر عدالت عالیہ لاہور میں مالیاتی و انتظامی امور میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تاریخی اصلاحات نافذ کر دی گئی ہیں۔

نئے جامع اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) اب طلبانہ فیس کی وصولی، کیش ہینڈلنگ، نوٹسز کے اجراء اور پروسس سروس کے تمام مراحل کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے انجام دیا جائے گا تاکہ ہر لین دین کی درست مانیٹرنگ اور ٹریکنگ ممکن ہو سکے۔

ہائی کورٹ کے ٹریژری آفیسر کے پاس فیس جمع کرانے کے بعد باقاعدہ رسید کا اجراء ہوگا جبکہ تمام مالی ریکارڈ متعلقہ رجسٹر میں باقاعدہ درج کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے آئی ٹی ونگ نے ایک جدید سافٹ ویئر پروگرام تیار کیا ہے جو نوٹسز کے اجراء سے لے کر ان کی تعمیل تک کے تمام مراحل کی ڈیجیٹل نگرانی کرے گا۔

عدالت عالیہ کی انتظامیہ کے مطابق اس نئے خودکار نظام کے ذریعے جمع شدہ اور خرچ شدہ رقوم کا باقاعدہ آڈٹ بھی کیا جائے گا، جس سے بدعنوانی، غلطیوں اور تاخیری عوامل کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ طلبانہ فیس اور نوٹسز کے اجراء کا پرانا مینوئل نظام کئی خامیوں کا شکار تھا اور جدید تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم
کی نگرانی میں نافذ ہونے والا یہ ڈیجیٹل فیس اینڈ نوٹس سسٹم عدالت عالیہ کے اندر جاری آٹومیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات کا ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

(میڈیا سیل – لاہور ہائی کورٹ)
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — نیوز سینٹرز
پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments