لاہور ( کلچرل رپورٹر سے )
لاہور میں منعقدہ میگا ماسٹر میک اپ کلاس میں بیوٹی اور شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جہاں نوجوان میک اپ آرٹسٹس کو جدید رجحانات اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔
معروف ایونٹ آرگنائزر ایاز قریشی کے ہمراہ نیشنل بیوٹیشن کونسل (NBC) کے چیئرمین شہزاد احمد، نامور فیشن ماڈل صبا خان اور معروف آرٹسٹ و ڈائریکٹر عقیل اعوان تقریب میں شریک ہوئے۔
ماہرین نے برائیڈل میک اپ، ریمپ لُک، کیمرہ ریڈی اسٹائلنگ اور جدید بیوٹی ٹیکنیکس پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
تقریب میں بیوٹیشنز، طلبہ اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرامز نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرتے ہیں
بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی گئی۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.

