Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsLAHORE POLICE LAUNCH STATEWIDE CRACKDOWN AGAINST BANNED RELIGIOUS GROUP, OVER 1500 SUSPECTS...

LAHORE POLICE LAUNCH STATEWIDE CRACKDOWN AGAINST BANNED RELIGIOUS GROUP, OVER 1500 SUSPECTS DETAINED

نیوز سینٹرز پاکستان


لاہور ( نیوز ڈیسک علی اصغر سندھو )
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک 954 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق یہ تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور مضافاتی علاقوں میں بیک وقت جاری ہیں۔
گرفتار شدگان میں جماعت کے ضلعی ذمہ داران، فنانسرز اور میڈیا ونگ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ آپریشن امن و امان کے قیام اور اشتعال انگیز تقاریر و سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
تحقیقات کے دوران موبائل لوکیٹرز، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور خفیہ انٹیلی جنس رپورٹس سے مدد لی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ساڑھے چار ہزار کارکنوں کی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں،
جن کی نگرانی کے لیے خصوصی انٹیلی جنس یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

ادھر انسانی حقوق کمیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو قانونی حقوق اور شفاف ٹرائل فراہم کیا جائے،
جبکہ مذہبی تنظیم کے رہنماؤں نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،
جبکہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی نگرانی اور ناکہ بندیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


جڑے رہیں تجزیاتی تازہ ترین خبروں کے لئے

ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
نیوز سینٹرز پاکستان —

لاہور نیوز ڈیسک علی اصغر سندھو

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments