سی سی این آئی نیوز ڈیسک فرحان قریشی
لاہور میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں حالیہ ترمیم کے بعد سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے خصوصی حکم پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف تاریخی اور بے مثال کریک ڈاؤن جاری ہے۔
صرف 72 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے
تقریباً 1800 مقدمات درج
سینکڑوں گرفتاریاں
600 سے زائد سرکاری گاڑیوں کے ای چالان موقع پر جمع کروائے گئے
سفارشیوں کو صاف انکار کسی کو رعایت نہ دی گئی
سرکاری افسران بھی نہ بچ سکے
مصری شاہ اور ریلوے اسٹیشن سیکٹرز میں متعدد سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سامنے آنے پر
سی ٹی او نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری جمع کروانے کا حکم جاری کیا۔
خطرناک ٹریفک وائلیشنز پر سب سے زیادہ کارروائی
ون وے کی خلاف ورزی
1370 ایف آئی آرز درجبغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ
174 ڈرائیور گرفتار و مقدمات درجکم عمر ڈرائیونگ
بچوں کو گاڑی موٹر بائیک دینے والے 30 افراد پر ایف آئی آرز
سیاہ شیشے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، ریش ڈرائیونگ، اوور باڈی گاڑیاں
متعدد مقدمات کا اندراج
سی ٹی او لاہور کی سخت وارننگ
“ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عام ہو یا خاص کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
آئندہ دنوں میں کارروائیاں مزید تیز ہوں گی۔ شہری قوانین کی پاسداری کریں۔ — ڈاکٹر اطہر وحید
شہریوں میں آگاہی مہم بھی تیز
ٹریفک پولیس لاہور شہر بھر میں آگاہی مہم چلا رہی ہے تاکہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.
