Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCrime NewsLAWYER ZESHAN SHABBIR DHADDI KILLED IN POLICE RAID, BAR ASSOCIATIONS ANNOUNCE COUNTRYWIDE...

LAWYER ZESHAN SHABBIR DHADDI KILLED IN POLICE RAID, BAR ASSOCIATIONS ANNOUNCE COUNTRYWIDE PROTESTS

لاہور/وہاڑی نیوز سینٹرز پاکستان کے مطابق
وہاڑی بار ایسوسی ایشن کے وکیل ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کو پولیس نے ان کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹیم ایک مخصوص چھاپہ مار کارروائی کے لیے پہنچی تھی مگر فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب وکلاء رہنماؤں نے اسے ریاستی طاقت کا بدترین غلط استعمال قرار دیتے ہوئے فوری جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول وکیل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
بار ایسوسی ایشنز نے ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاجی ریلیاں اور ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مقتول وکیل کے گھر والوں نے کہا ہے کہ ذیشان شبیر ڈھڈی کو ناحق قتل کیا گیا اور انہیں انصاف چاہیے۔
صورتحال کشیدہ ہے اور شہر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے
۔

NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments