Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabLWM-C FAILS AGAIN — CHUNIAN’S SHAMEFUL NEGLIGENCE EXPOSED

LWM-C FAILS AGAIN — CHUNIAN’S SHAMEFUL NEGLIGENCE EXPOSED

SHOCKING REVELATION — CHUNIAN’S EDUCATIONAL FUTURE DROWNS IN FILTH AND CORRUPTION!

قصور ملک جہانگیر انوسٹی گیٹو رپورٹ چونیں کے نواح نجی گاؤں میں یہ منظر کسی افسانے کا نہیں، حقیقت کی چیخ ہے
تحصیل چونیاں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی نااہلی اور غفلت نے عوامی خدمت کو شرمندہ کر دیا ہے


جہاں صفائی کا نظام ہونا چاہیے تھا، وہاں گندے پانی کی نالیاں، تعفن زدہ سڑکیں اور کیچڑ سے اٹے تعلیمی ادارے کھڑے ہیں۔

گاؤں ناکی کی یہ تازہ ویڈیو ادارے کی ناقص کارکردگی کا زندہ ثبوت ہے — اسکول کے باہر اور اندر گندا پانی جمع، بچے گلیوں میں جوتے سنبھالتے، بیماریوں کے دہانے پر علم کی تلاش میں نکلے ہوئے!
یہ سب کچھ اس تحصیل کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی تحصیل چونیاں کے افسران کرپشن کے زیرِ سایہ پرسکون دفاتر میں بیٹھے ہیں، جبکہ عوام نالیوں کے کنارے اذیت میں جی رہے ہیں۔
یہی وہ نظام ہے جہاں بجٹ فائلوں میں صاف ہو جاتا ہے، مگر گلیوں میں گندگی کی ندیاں بہتی ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر تعلیمی اداروں کے باہر یہ حال ہے تو اسپتالوں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کی صفائی کی حالت کیا ہو گی؟
یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں، یہ انسانی احساس کی موت ہے۔

عوام چیخ رہی ہے، بچے بیمار ہو رہے ہیں، مگر ایل ڈبلیو ایم سی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
کیا ان اداروں کو احساس نہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے؟
یا ایمان صرف تقاریر اور پریس ریلیز میں باقی رہ گیا ہے؟

یہ تحصیل چونیاں کی بدترین مثال ہے
ایل ڈبلیو ایم سی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت!

🖋️ ملک جہانگیر
انویسٹی گیٹو رپورٹر — نیوز سینٹرز پاکستان، ضلع قصور جڑے رہیں تجزیاتی انوسٹی گیٹو ، تازہ ترین۔ خبروں کے لئے ہر خبر کا رخ سچ کی جانب نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments