منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ رپورٹر سے
صباحت علی خان نے بحکم سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب بطور سرکل رجسٹرار منڈی بہاؤالدین اپنے عہدے کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد صباحت علی خان نے دفتر کے افسران و عملے سے تعارفی ملاقات کی اور واضح کیا کہ کوآپریٹو نظام میں شفافیت، ادارہ جاتی نظم و ضبط اور عوامی سہولیات کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں زیر التواء امور کو بروقت نمٹانا اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کی ہدایات پر اس تعیناتی کا مقصد ضلعی سطح پر کوآپریٹواداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
