Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeLAHORE HIGH COURTNATIONAL JUDICIAL IT REFORMS REVIEWED IN LAHORE HIGH COURT VISIT

NATIONAL JUDICIAL IT REFORMS REVIEWED IN LAHORE HIGH COURT VISIT

لاہور نیوز ڈیسک سی سی این آئی
میاں جہانگیر قادر کے مطابق

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) واضح ہدایات پر عملدرآمد کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان کی تمام ہائی کورٹس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) ونگز کے نمائندہ وفود نے لاہور ہائی کورٹ کا اہم اور خصوصی دورہ کیا۔ یہ دورہ NJPMC کے 53ویں اجلاس کے فیصلوں کے تسلسل میں کیا گیا جس کا مقصد ملک بھر کی عدالتی ٹیکنالوجی میں ہم آہنگی، رابطہ، جدیدیت اور مشترکہ ڈیجیٹل رول آف لاء کو مضبوط بنانا تھا۔

لاھور ہائی کورٹ کے رجسٹرار امجد اقبال رانجھا اور ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ جاوید اقبال بوسال نے وفود کا استقبال کیا۔ سندھ ہائی کورٹ کراچی، بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ (ویڈیو لنک کے ذریعے) اس اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔

ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے ایک جامع اور تکنیکی بریفنگ میں لاہور ہائی کورٹ کے وسیع ڈیجیٹل پورٹ فولیو کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

وفد کو بتایا گیا کہ انٹی گریٹڈ کرمینل جسٹس سسٹم—ایک قومی سنگ میل—کس طرح پولیس، پراسیکیوشن، پیرول، جیل خانہ جات، فرانزک سائنس ایجنسی، ایم ایل او ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی عدلیہ کو ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جوڑتا ہے۔ اس نظام کو عدالتِ عالیہ میں ’’انصاف کی تیز، شفاف اور مکمل ترسیل‘‘ کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم (CFMS)، کاز لسٹ کلر مینجمنٹ، کیس پروسیڈنگ ڈسپلے سسٹم، پوسٹل پروسیسنگ سسٹم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (HRMS)، ملازمین کی چہرہ شناس حاضری ایپ، بارکوڈ فائل ٹریکنگ، بائیومیٹرک تصدیق شدہ ضمانتی رقوم، ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ، پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم اور آن لائن شکایات پورٹل جیسی جدید سہولیات نہ صرف فعال ہیں بلکہ مسلسل اپ گریڈ بھی کی جا رہی ہیں۔

ایمپلائیز کارڈ سافٹ ویئر، لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن، ADR سیکشن کا قیام، اسٹوریج و انوینٹری مینجمنٹ سسٹم، اور جاب پورٹل کی بہتری پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ وفود نے ان ٹیکنالوجیکل اقدامات کو ’’انقلابی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ماڈل پاکستان کی تمام ہائی کورٹس میں فوری طور پر نافذ کیے جانے چاہئیں۔

وفود نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ڈیٹا گورننس مستقبلِ عدلیہ ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی نظام کی جدید بنیادوں کو مستحکم کرنے میں عملی قیادت فراہم کی ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments