Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabNO CONTRACT EMPLOYEE TO BE REGULARIZED IN PUNJAB, SHOCKING DECISION ROCKS CIVIL...

NO CONTRACT EMPLOYEE TO BE REGULARIZED IN PUNJAB, SHOCKING DECISION ROCKS CIVIL SECTOR

لاہور بیورو رپورٹ علی اصغر سندھو، نیوز سینٹرز پاکستان

لاہور (نیوز سینٹرز پاکستان) — پنجاب حکومت نے ایک تہلکہ خیز اور متنازعہ فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب صوبے بھر کے کسی بھی محکمے میں کنٹریکٹ ملازم کو مستقل (ریگولر) نہیں کیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی خفیہ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں مالی بحران، کارکردگی کے مسائل اور بڑھتے ہوئے انتظامی اخراجات کو بنیاد بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مختلف محکموں کی ریگولرائزیشن فائلیں روک دی گئی ہیں، اور بعض جگہوں پر جاری سمریاں واپس منگوا لی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی نے باضابطہ طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں کہ آئندہ تمام بھرتیاں صرف کنٹریکٹ بنیادوں پر ہی کی جائیں گی۔

سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے فیصلے کو ’’روزگار دشمن‘‘ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ پالیسی واپس نہ لی گئی تو پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آج ہنگامی اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔

ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “یہ پالیسی دراصل حکومت کی مالی مجبوریوں کا نتیجہ ہے، لیکن اس سے ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔”

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ جو ورکرز 5 سال سے زائد عرصہ کنٹریکٹ پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں مستقل کیا جائے ورنہ احتجاج شدت اختیار کر جائے گا۔

مزید تفصیلات، حکومتی ردعمل اور ملازمین کے احتجاج کی کوریج آئندہ بلیٹن میں پیش کی جائے گی۔

نیوز سینٹرز پاکستان
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب — رپورٹ علی اصغر سندھو لاہور بیورو

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments