رپورٹ اکرام بھٹی سے
245 لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔
85 مقدمات درج اور 42 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
دھرم پورہ، شادباغ، شالیمار اور باغبانپورہ میں پولیس نے کامیاب سرچ آپریشنز کیے۔
ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کی مشترکہ گشت کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کی 4 وارداتیں ناکام بنائی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے 17 مشتبہ موٹر سائیکلوں کو ٹریس کیا گیا اور متعلقہ تھانوں میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
انہوں نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو کرنے کی تلقین کی۔
تازہ ترین خبروں کے لئے جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
نیوز سینٹرز پاکستان
