Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsPAK-AFGHAN HIGH-LEVEL TALKS IN DOHA TODAY REPORT BY IKRAM BHATTI

PAK-AFGHAN HIGH-LEVEL TALKS IN DOHA TODAY REPORT BY IKRAM BHATTI

دفترِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آج افغان طالبان کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اعلیٰ سطح مذاکرات ہوں گے، جن کی قیادت پاکستان کے وزیرِ دفاع کریں گے۔ رپورٹ بائی اکرام بھٹی

مذاکرات کا محور یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے واقعات کو کس طرح روکا جائے، اور پاک۔افغان سرحد پر امن و استحکام بحال کیا جائے۔

وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

غیر ملکی سفارتی مشنز کو بھی اس صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments