Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeCountry newsPAK ARMY VOWS TO GIVE ‘FIRM AND DECISIVE’ RESPONSE TO ANY EXTERNAL...

PAK ARMY VOWS TO GIVE ‘FIRM AND DECISIVE’ RESPONSE TO ANY EXTERNAL AGGRESS

اسلام آباد نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قوم کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے

کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی جامعات میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان دفاعِ وطن کے عہد کی پابند ہیں اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف بے مثال قربانیاں دے کر مؤثر اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں ملک میں امن کی فضا قائم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان کا رشتہ عقیدت، اعتماد اور قربانیوں سے جڑا ہوا ہے، اور یہی اتحاد دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

آخر میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم، تحقیق اور حب الوطنی کے جذبے سے ملک کی ترقی و استحکام میں کردار ادا کریں۔

تسلسل کے ساتھ جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments