Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeHealth NewsPAKISTAN ORDERS MANDATORY REGISTRATION OF HOMEOPATHIC TRAINING DISPENSARIES UNDER HEALTHCARE COMMISSIONS

PAKISTAN ORDERS MANDATORY REGISTRATION OF HOMEOPATHIC TRAINING DISPENSARIES UNDER HEALTHCARE COMMISSIONS

اسلام آباد نیوز ڈیسک

نفیس بھٹہ سے حکومتِ پاکستان نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی نے ملک بھر کے تسلیم شدہ ہومیوپیتھک میڈیکل کالجز کو سختی سے ہدایت جاری کر دی

کہ وہ اپنے اداروں کے ساتھ منسلک تمام کلینیکل ٹریننگ ڈسپنسریز کو فوری طور پر متعلقہ صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹر اور لائسنس کرائیں، ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری رجسٹرار نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی آمر ندیم رامے کی جانب سے جاری سرکاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے

کلینیکل ٹریننگ ڈسپنسری ہر کالج کے لیے لازمی جزو ہے ، ہومیوپیتھک ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کی شناخت کے قواعد 1988 کے تحت
مرد و خواتین مریضوں کے لیے علیحدہ کمروں کی فراہمی شرط ہے۔ کلینیکل تربیت اور مریضوں کے علاج کے لئے باقاعدہ سہولیات مہیا کرنا لازم ہے۔
انسپیکشن رپورٹس میں بارہا یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالجز اپنی ڈسپنسریز چلا رہے ہیں، جو براہِ راست مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ اس لئے یہ ڈسپنسریز ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی قانونی تعریف میں آتی ہیں اور لازمی طور پر ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت ریگولیٹ کی جائیں

صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کی رجسٹریشن اب قانونی تقاضا مراسلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے والی ہومیوپیتھک ڈسپنسریز کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بغیر لائسنس چلنے والی ڈسپنسریز کو “غیرقانونی ادارہ” تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ کمشنز ایسی ڈسپنسریز کو سیل، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ کرپشن فری عمل پر زور — “کرپشن کو نہ کہیں سرکاری خط کے آغاز میں حکومت کی انسدادِ کرپشن پالیسی پر بھی زور دیا گیا ہے، یہ پیغام دیتے ہوئے کہ طبی اداروں میں کسی قسم کی بدانتظامی یا غیرقانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کالجز کو فوری ہدایات تمام پرنسپل صاحبان کو ہدایت ہے

کہ اپنی ڈسپنسری کلینک ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی رجسٹریشن مکمل کریں فراہم کردہ سہولیات کو 1988 کے قواعد کے مطابق ہم آہنگ کریں۔

مریضوں کی سہولت اور طلبہ کی کلینیکل ٹریننگ کو قانونی دائرے میں یقینی بنائیں۔ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ تعمیل کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کی سخت تادیب کی جائے گی۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments