راولپنڈی (نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے) شیخ عبد الوحید کا اہم بیان
راولپنڈی مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) راولپنڈی کے وائس چیئرمین اور نیشنل پیس کونسل آف پاکستان پنجاب کے نائب صدر شیخ عبد الوحید نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے پاک فوج کے سینکڑوں جوان اور عام شہری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
شیخ عبد الوحید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سمیت ہر طبقہ ہائے زندگی کے افراد کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 1979ء میں سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا اور ان کے انخلا کے بعد 1990ء میں امریکہ نے حملہ کیا۔ اس طویل جنگ کے دوران پاکستان نے اپنی سرزمین پر 40 لاکھ افغان مہاجرین کو کھلے دل سے پناہ دی۔
شیخ عبد الوحید نے مزید کہا کہ یکم نومبر 2023ء سے حکومت پاکستان نے غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے تورخم اور چمن میں کیمپ قائم کیے، تاکہ ان کی منظم واپسی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ 2025ء میں بھی تقریباً 30 لاکھ افغان پاکستان میں موجود ہیں، جن میں 15 لاکھ غیر رجسٹرڈ جبکہ 15 لاکھ نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان شہریوں کو روزگار، تعلیم اور صحت جیسی سہولیات فراہم کیں اور انہیں پاکستانی شہریوں کی طرح برابر کے حقوق دیے۔
شیخ عبد الوحید نے کہا
“اب جبکہ افغانستان آزاد ہے، تمام افغان شہریوں کو پُرامن طور پر اپنے وطن واپس جانا چاہیے۔”
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ کسی افغان شہری کے ساتھ کاروباری شراکت داری، ملازمت یا رہائش فراہم کرنے سے مکمل گریز کریں۔
ان کے مطابق، “پاکستان آج بھی افغان شہریوں کی قانونی واپسی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے، تاہم جو لوگ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں اب اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔”
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نیک نیتی اور مہمان نوازی کا بدلہ ملک میں دہشت گردی کی شکل میں ملا، جس نے قوم کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے آخر میں زور دیا کہ تاجر برادری سمیت پوری قوم کو ایک ہو کر امن کے قیام کے لیے متحد ہونا ہوگا، اور اس مقصد کے لیے ہر پاکستانی کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
📡 راولپنڈی نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے نیوز سینٹرز پاکستان
🇵🇰 ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
