Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabPIERZADA MIAN JHANGIR SULTAN BHUTTA FULL POLITICAL RISE FROM LOCAL GOVERNANCE TO...

PIERZADA MIAN JHANGIR SULTAN BHUTTA FULL POLITICAL RISE FROM LOCAL GOVERNANCE TO PROVINCIAL POWER

لاہور نیوز ڈیسک

سی سی این آئی کے مطابق
پنجاب کی سیاست میں ایک باوقار اور شرافت پسند رہنما کے طور پر جانے جانے والے الحاج پیرزادہ میاں محمد جہانگیر سلطان بھٹہ

کی ابتدائی بلدیاتی سیاست سے صوبائی قیادت تک کی بھرپور جدوجہد سامنے آگئی۔

نئی تحقیقاتی معلومات کے مطابق ان کی سیاسی انٹری خدمتِ خلق، علاقائی سماجی کاموں اور روحانی نسبت کے ذریعے شروع ہوئی، جس نے انہیں عوامی سطح پر بے پناہ اعتماد دلوایا۔

بلدیاتی سیاست میں ان کا پہلا بڑا قدم 1986 میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دنیا پور کے عہدے سے ہوا، جہاں انہوں نے کسانوں اور تاجروں کے مسائل حل کر کے خود کو ایک قابل منتظم ثابت کیا۔


اس کے بعد 1987 میں ممبر ضلع کونسل ملتان اور 1995 میں ممبر ضلع کونسل لودھراں منتخب ہونا ان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا ثبوت بنا۔

دو دہائیوں کی سماجی و سیاسی خدمات کے بعد انہوں نے 2013 میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ حلقے میں ترقیاتی کاموں، لنک روٹس کی تعمیر، عوامی مسائل کی براہِ راست شنوائی اور نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات نے ان کی قیادت میں نیا رنگ بھرا۔

2018 میں دوبارہ رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہونا ان کی سچائی، نرم خو طبیعت اور خدمت کے تسلسل پر عوامی اعتماد کی نئی مہر سمجھا جا رہا ہے۔
پچھلے دور میں انہوں نے مذہبی ہم آہنگی، غربت زدہ طبقات کے لیے عملی مدد، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر خصوصی توجہ دی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پیرزادہ جہانگیر سلطان بھٹہ صاحب وہ رہنما ہیں جنہوں نے “اقتدار کی نہیں کردار کی سیاست” کی مثال پیش کی۔
عوامی معاملات میں شرافت، گفتگو میں تحمل، اور رابطے میں سادگی نے انہیں اپنے علاقے کی سیاست میں ایک باوقار مقام پر کھڑا کر دیا ہے۔


PRIME NEWS AGENCY

City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے
۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments