🔥 ستائیسویں آئینی ترمیم — طاقت کی نئی جنگ کا آغاز 🔥
لاہور نیوز ڈیسک — میاں جہانگیر قادر کی دھماکہ خیز رپورٹ
لاہور! آئینی محاذ پر نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوا — شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے ذریعے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اور وزارتِ قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف — حکومت نے آئین کی روح کے منافی ترمیم منظور کر کے ریاست کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سینیٹ نے متنازعہ 27ویں ترمیم کی منظوری دی،
جس کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات ایک نئے ادارے “وفاقی آئینی عدالت” کو منتقل کیے جائیں گے۔
اسی ترمیم میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق شامل ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اس ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کرے۔
سیاسی و قانونی حلقوں میں یہ خبر بجلی بن کر گری
ماہرین کے مطابق، اگر عدالت نے سماعت منظور کر لی تو یہ مقدمہ ریاستی اختیارات کی نئی تعریف طے کرے گا!
اب نگاہیں لاہور ہائیکورٹ پر
کیا وہ طاقت کے مرکز کو ترجیح دے گی یا قانون کے محافظ کو؟
جڑے رہیں ملکی و غیرملکی تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
نیوز سینٹرز پاکستان
