Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeUncategorizedPRISON HEALTH & REFORMS AGENDA MOVES AHEAD UNDER CM PUNJAB – MAJOR...

PRISON HEALTH & REFORMS AGENDA MOVES AHEAD UNDER CM PUNJAB – MAJOR DECISIONS MADE

لاہور بیورو رپورٹ علی اصغر سندھو سے

وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملی پیشرفت کا اہم سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر سمیت محکمہ داخلہ، ہیلتھ کیئر کمیشن، جیل خانہ جات اور صحت و آبادی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


اجلاس کے اہم فیصلے اور ہدایات

تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں خصوصی “جیل کاؤنٹرز” قائم کئے جائیں۔
وزیر صحت نے واضح کیا کہ قیدیوں کی فوری طبی سہولت اولین ترجیح ہے۔

پنجاب کی 44 جیل ہسپتالوں کیلئے ریسکیو سے ایمبولینسز فراہم کرنے کی سفارش ہوگی۔

متعلقہ ڈی ایچ کیو کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہی جیل ہسپتال کا انچارج ہوگا۔

تمام جیل ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس (HR) کی کمی فوری طور پر پوری کی جائے۔

ضروری ادویات اور عملے کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے۔

تمام جیلوں میں اسکریننگ کٹس وافر مقدار میں فراہم کی جائیں۔

فنڈز کی منصفانہ تقسیم کیلئے جیل ہسپتالوں کی کیٹگرائزیشن کی جائے۔


سیکرٹری داخلہ پنجاب کے اہم اقدامات اور بریفنگ

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس میں بتایا:

پنجاب بھر کی جیلوں میں بہترین خوراک، صاف ماحول اور صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ہر قیدی کی آمد پر ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے ٹیسٹ ضروری طور پر کیے جاتے ہیں۔
قیدیوں کی دیکھ بھال، بحالی اور فلاح کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن جیلوں میں سرپرائز وزٹ یقینی بنائے۔


یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری جیل ریفارمز پروگرام میں ایک بڑا اور عملی قدم تصور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد قیدیوں کو عالمی معیار کی صحت، سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments