Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeIslamabad newsPTI MOVES TO BLOCK PUNJAB LOCAL GOVERNMENT BILL 2025 — POLITICAL EARTHQUAKE...

PTI MOVES TO BLOCK PUNJAB LOCAL GOVERNMENT BILL 2025 — POLITICAL EARTHQUAKE SHAKES PUNJAB

اسلام آباد نیوز ڈیسک پولیٹیکل رپورٹر کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات کا سیاسی درجہ حرارت

سیاسی درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ اس بل کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140-اے سے متصادم ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو بیوروکریسی کے زیرِ اثر کرنے اور عوامی نمائندوں کو بے اختیار کرنے کی سازش کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کل صبح لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی، جس کے بعد پنجاب کی سیاست میں ایک نیا آئینی معرکہ شروع ہونے والا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر عدالت نے پی ٹی آئی کے مؤقف کی توثیق کی تو مریم نواز حکومت کو سنگین انتظامی اور سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ پنجاب کے آئینی اختیارات اور عوامی نمائندگی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔


نیوز سینٹرز پاکستان
“ہر خبر کا رخ سچ کی جانب!”
رپورٹ: نیوز ڈیسک — نیشنل پولیٹیکل یونٹ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments