Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabPUBLIC DEMANDS SUSPENSION OF METROPOLITAN AND AC NISHTAR TOWN OVER CHILD’S DEATH...

PUBLIC DEMANDS SUSPENSION OF METROPOLITAN AND AC NISHTAR TOWN OVER CHILD’S DEATH IN OPEN MANHOLE

لاہور نیوز سینٹرز رپورٹ
ڈیرہ حاجی آباد کماہاں میں مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث مزدور کی بیٹی کی المناک موت کے بعد عوام کا شدید ردِعمل سامنے آ گیا۔ شہریوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن نشتر ٹاؤن لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن کو سانحے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری برطرفی اور محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے خطرناک مین ہولز بند نہ کیے، جس کی وجہ سے معصوم جان ضائع ہوئی۔ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران کو فوری طور پر سبکدوش کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

عوامی غصے کے پیشِ نظر شہری حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو نشتر ٹاؤن آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے جڑے رہیں — ہر خبر کا رخ سچ کی جانبنیوز سینٹرز پاکستان۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments