Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeUncategorizedPUNJAB GOVERNMENT TIGHTENS LOUDSPEAKER ACT, ANTI-MAFIA DRIVE INTENSIFIED

PUNJAB GOVERNMENT TIGHTENS LOUDSPEAKER ACT, ANTI-MAFIA DRIVE INTENSIFIED

صوبائی دارالحکومت پنجاب سے تازہ ترین خبریں

نیوز سینٹرز پاکستان
رپورٹ فریحہ منصب، لاہور

پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں وسل بلوور سیلز قائم کیے جائیں گے تاکہ قانون کی خلاف ورزی کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر تیسرا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کے خلاف خصوصی 15 سیلز قائم کیے جائیں گے، جبکہ پنجاب کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔

حکومت نے واضح کیا کہ ڈان کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر ناقابلِ برداشت ہیں۔ امن کمیٹیوں کو فوری طور پر مؤثر اور فعال بنانے، اور تمام آپریشنز میں ان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر شہری تک موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت پہنچائی جائے گی تاکہ عوامی شکایات فوری طور پر نمٹائی جا سکیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں، کسی فرقے یا عقیدے کے خلاف نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر غیرملکیوں کے انخلا اور ٹیکس نیٹ میں شمولیت سے متعلق رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ غیر قانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیا جائے، جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزید تازہ ترین صوبائی اور قومی خبروں کے لیے جڑے رہیں — نیوز سینٹرز پاکستان
🌐 www.news.centers.pk

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments