لاہور ( سی سی این آئی میاں جہانگیر قادر سے ) — پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقاتِ کار پر عملدرآمد نہ ہونے کا سنگین انکشاف سامنے آ گیا۔ متعدد بڑے اسپتالوں میں او پی ڈی وقت سے پہلے بند کی جارہی تھیں، جس پر محکمہ صحت پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ایڈمن افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ او پی ڈیز کا سرکاری وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر ہے
کوئی بھی اسپتال اس شیڈول سے انحراف کا مجاز نہیں۔
محکمہ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ کئی سرکاری اسپتال اوقات کی پابندی میں ناکام رہے
جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ او پی ڈی مقررہ وقت سے پہلے بند کرنے یا عملے کی غیر حاضری کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی، انکوائری اور معطلی تک کی کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو فوری طور پر حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
