وزیرِ قانون پنجاب رانا اقبال خان نے وزارتِ قانون کا قلمدان سنبھالا، پنجاب پولیس کو احکامات جاری
(لاہور – نیوز سینٹرز پاکستان) پنجاب کے نو منتخب وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان نے وزارتِ قانون کا قلمدان سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے میں قانون کی بالادستی، عدالتی معاونت اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ترجیحات طے کیں۔
وزیرِ قانون نے پنجاب پولیس کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے اصول پر عمل کریں۔
رپورٹ بائے فریحہ منصب نیوز سینٹرز پاکستان
