لاہور نیوز ڈیسک میاں جہانگیر قادر سے
پنجاب کے وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خاں نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیرِ قانون نے اس موقع پر کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات امن، محبت اور اخوت کا درس دیتی ہیں، اور انہی اصولوں پر عمل کرکے پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
رانا محمد اقبال خاں نے داتا دربار کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متولی و انتظامیہ سے ملاقات میں زائرین کے لیے سہولیات میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔
اختتام پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن، عدل اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہر شہری کو آئینی حقوق اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مزید تازہ ترین اور مستند خبریں جاننے کے لیے جڑے رہیں
“نیوز سینٹرز پاکستان — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب”
