Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabPUNJAB LOCAL GOVERNMENT POLLS ROADMAP UNVEILED — ECP ISSUES FIRM DEADLINES

PUNJAB LOCAL GOVERNMENT POLLS ROADMAP UNVEILED — ECP ISSUES FIRM DEADLINES

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا اقدام

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، پنجاب حکومت کو سخت ڈیڈ لائنز جاری

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے )
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ایک نہایت اہم اجلاس منعقد کیا،

جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت دونوں کی مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے۔


انہوں نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر تمام ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشنز اور نقشہ جات فراہم کیے جائیں تاکہ حلقہ بندی کے مراحل کا آغاز جلد ممکن بنایا جا سکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ “الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری سے کسی صورت غافل نہیں ہو سکتا، لہٰذا پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔”

چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا گیا ہے اور کمیشن سے رائے طلب کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ ان رولز پر کمیشن کی رائے فوری طور پر صوبائی حکومت کو پہنچائی جائے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق

لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا جائے گا۔

ڈیمارکیشن نوٹیفکیشن بشمول ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسلز کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشنز 22 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں گے۔

یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشنز 31 دسمبر 2025 تک مہیا کیے جائیں گے۔

تمام مصدقہ نقشہ جات 10 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیے جائیں گے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے زور دیا کہ تمام مراحل تجویز کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا باضابطہ آغاز کر سکے۔

اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے واضح روڈمیپ طے کیا گیا، جس کے تحت انتخابی عمل 2026 کے آغاز میں متوقع ہے۔


نیوز سینٹرز پاکستان – تجزیہ، سچائی اور بروقت خبر کا مرکز
🕊️ ہر خبر کا رخ سچ کی جانب

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments