Monday, December 8, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabPUNJAB WIDE WHEEL JAM STRIKE ANNOUNCED AGAINST HEAVY TRAFFIC FINES DECISION

PUNJAB WIDE WHEEL JAM STRIKE ANNOUNCED AGAINST HEAVY TRAFFIC FINES DECISION

لاھور نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کی توثیق پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے کرتے ہوئے حکومت کے سامنے 25 نکاتی مطالبات پیش کر دیے ہیں۔

چیئرمین ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مسلسل معاشی دباؤ اور انتظامی ہراسانی کا سامنا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔ ہڑتال کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

مطالبات میں سرفہرست مطالبات درج ذیل ہیں

موٹرویز اور جی ٹی روڈ پر غیر ضروری ٹول پلازہ فوری طور پر ختم کیے جائیں

بڑھائے گئے ٹریفک جرمانے فوری طور پر واپس لیے جائیں

ٹریفک پولیس کی جانب سے مبینہ ٹارگٹ چالان پالیسی بند کی جائے

ٹرانسپورٹرز نے حکومت پنجاب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے

تو احتجاج کا دائرہ کار پنجاب سے بڑھا کر ملک بھر تک پھیلا دیا جائے گا

جس سے اشیائے خوردونوش کی ترسیل اور روزمرہ نظام بری طرح متاثر ہوگا۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور عوامی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے
۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments