Saturday, December 6, 2025
No menu items!
HomeHealth NewsQUACKERY SCANDAL SHAKES PUNJAB AS PATIENT DIES AMID TOTAL HEALTHCARE SYSTEM COLLAPSE

QUACKERY SCANDAL SHAKES PUNJAB AS PATIENT DIES AMID TOTAL HEALTHCARE SYSTEM COLLAPSE

پنجاب کا محکمہ صحت ننکانہ ، ہیلتھ کیئر ناکام ننکانہ میں عطائیت عروج پر محکمہ صحت ہیلتھ کیئر خاموش تماشائی

لاھور نیوز ڈیسک

علی اصغر سندھو

سی سی این آئی رپورٹ کے مطابق

ہیلتھ کیئر کمیشن، محکمہ صحت ننکانہ، وزیر صحت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک کھلا چیلنج

ننکانہ صاحب میں عطائیت نے ایک اور جوان زندگی نگل لی اور اس بار یہ واقعہ صرف ایک انسانی سانحہ نہیں

بلکہ پنجاب کے پورے صحت نظام کے لئے عبرت ناک دھچکا بن کر سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عطائیت کے خلاف سخت ترین احکامات کے باوجود، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بے حسی، نااہلی اور غفلت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ عطائی مافیا جیت گیا… اور اربوں روپے کی تنخواہیں لینے والا صحت نظام بری طرح ناکام ہو گیا


واقعہ جس نے پورے ضلع ننکانہ اور پنجاب کے محکمہ صحت کو جھنجھوڑ دیا

نواں سید والا، تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب میں دوست علی ولد میاں ہدایت اچانک سینے کے درد میں مبتلا ہوا۔
گھر والوں نے فوری طور پر قریبی جس نے کلینک پہ ڈگری ڈپلومہ لٹکایا ہوا ہے کہنے کو تو ڈاکٹر ہی لگتا ہے لیکن عبدالرزاق ولد امیر دین کو بلایا، جس نے حکمت کا ڈپلومہ لے رکھا ہے

لیکن بلا خوف خطر انگلش پریکٹس یعنی عطائیت پھیلانے میں مگن، دھڑلے سے ڈاکٹر بنا بیٹھا ہے ۔

عطائی عبدالرزاق نے

بغیر معائنہ کے بعد فوراً انجکشن لگا دیا

ااور اسی اثناء میں ڈرپ بھی لگا دی

اور پھر ڈرپ ری ایکشن کے بعد مریض کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے بعد موقع سے فرارہو گیا

تھوڑی دیر بعد مریض علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب وزیراعلیٰ پنجاب بارہا اعلان کر چکی ہیں کہ عطائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی

مگر یہ اعلان کاغذوں سے آگے کبھی نہ بڑھ سکا۔


ہیلتھ کیئر کمیشن کا کردار

غفلت نااہلی یا عطائیوں سے سمجھوتہ؟

علاقہ مکین پھٹ پڑے ہیں اور سخت سوالات اٹھا رہے ہیں:

آخر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کیا کر رہا ہے؟

کیوں عطائی ڈاکٹر پورے ضلع میں کھلے عام انسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں؟


کیا مافیا اتنا طاقتور ہے یا محکمہ صحت اتنا کمزور؟


کیا پنجاب کا صحت نظام صرف فائلوں اور بیان بازی تک محدود ہو چکا ہے؟


محکمہ صحت ننکانہ صاحب اور وزیر صحت پنجاب کے لیے کھلا چیلنج

یہ سانحہ اب صرف ایک خاندان کا مسئلہ نہیں رہ
یہ پورے ضلع ننکانہ ، پورے پنجاب اور حکومت کے لئے عبرت ناک وارننگ بن چکا ہے۔

اگر ایک عطائی

بغیر ڈگری علاج کرے

گھر میں انجیکشن لگا کر بندہ مار دے

اور پھر بھاگ جائے

اور ادارے خاموش رہیں

تو پھر محکمہ صحت کا وجود رہ بھی کیوں جائے؟

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے سخت مطالبہ کیا ہے کہ

“اگر اس کیس میں مثال قائم نہ کی گئی تو عطائی کل مزید پانچ جانیں لے جائیں گے، اور محکمہ صحت اتنی ہی شرمندہ خاموشی سے تماشہ دیکھتا رہے گا!”


اہل خانہ کی قانونی جنگ

مرحوم دوست علی کے کزن ناظم علی ولد محمد رفیق نے تھانہ سید والا میں درخواست دے دی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے، مگر عوام کا کہنا ہے کہ:

“صرف مقدمہ کافی نہیں

اس کیس کو پنجاب میں عطائیت کے مکمل خاتمے کا آغاز بنانا ہوگا


PRIME NEWS AGENCY City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments