Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeProvince punjabRAI AHMAD KHAN KHARAL MONUMENT INSTALLED ON CHUNIAN MAIN ROAD BY ADMINISTRATION

RAI AHMAD KHAN KHARAL MONUMENT INSTALLED ON CHUNIAN MAIN ROAD BY ADMINISTRATION

چونیاں سید اعجاز اختر

سینئر جرنلسٹ کے مطابق

تحصیل چونیاں انتظامیہ نے تاریخی ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے چونیاں مین روڈ پر گورنمنٹ ہائی اسکول کے بالکل سامنے 1857ء کی جنگِ آزادی کے عظیم ہیرو رائے احمد خان کھرل کا شاندار مجسمہ نصب کر دیا۔

یہ اقدام نہ صرف مقامی شہریوں کے لئے باعثِ فخر ہے

بلکہ پنجاب کی تاریخ اور قومی مزاحمتی ہیروز کی یاد تازہ کرنے کی ایک اہم کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

رائے احمد خان کھرل وہ نڈر اور غیرت مند قائد تھے جنہوں نے 1857ء میں برطانوی راج، انگریز افواج اور سکھ رسالداروں کی بالادستی کے خلاف پنجاب کے نیلی بار کے علاقے میں مقامی قبائل کی مسلح بغاوت کی قیادت کی، جسے تاریخ میں گوگیرہ بغاوت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی بہادری نے انگریزوں کے لیے خطے میں قدم جمانا مشکل بنا دیا تھا۔

تاریخی شواہد کے مطابق 21 ستمبر 1857ء کو رائے احمد خان کھرل گوگیرہ موجودہ ضلع اوکاڑہ کے قریب نورے دی ڈل کے مقام پر انگریز فوج اور اتحادی سکھ دستوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ روایت ہے کہ انہیں نماز ادا کرتے ہوئے شہید کیا گیا—جو ان کے عزم، ایمان اور بے مثال جرات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پنجابی لوک ادب، شاعری اور تاریخی حکایات میں رائے احمد خان کھرل آج بھی مزاحمت، آزادی اور غیرت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ مجسمے کی تنصیب کے بعد شہریوں نے حکومت اور تحصیل انتظامیہ کو اس اہم اور تاریخی اقدام پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments