خانپور ( سی سی این آئی کرائم رپورٹر سے )
تھانہ سٹی خانپور میں سابق ایس ایچ او رانا رمضان اور اسسٹنٹ سب انسپیکٹر محمد عمران کے خلاف مقدمہ نمبر 1918/25 درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ڈی ایس پی سٹی سرکل خانپور شاہد نزیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ رانا رمضان نے افغان شہری رحیم یار خان کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کے لیے نو لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی۔ تحقیقات کے بعد رانا رمضان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی خانپور نے اس معاملے کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر محمد عمران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اس مقدمے نے پولیس کی شفافیت اور ذمہ داری پر سوالات اٹھا دیے ہیں، اور عوام میں انتظامیہ کی احتسابی کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism
